ہنڈ فری لگا کر پٹڑی پر چلتے نوجوان کو ٹرین نے کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ گٹی کے قریب ہینڈ فری لگا کر پٹڑی پر چلنے والے نوجوان کو ٹرین نے کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ نوجوان کانوں کو ہینڈ فری لگا کر 202 رب گٹی چیئرمین سٹاپ کے قریب ریلوے پٹڑی پر چل رہا تھا کہ اُسے ٹرین کی آمد کا پتہ ہی نہ چلا اور عقب سے آنیوالی ٹرین کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جسکی شناخت وکرم مسیح ولد جاوید مسیح سکنہ افضل پارک کے نام سے ہوئی۔ تاہم پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں