ہنی مون پر وادی نیلم گیا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق

کراچی (بیوروچیف) کراچی سے آزاد کشمیر کی وادی نیلم آنے والے میاں بیوی گیسٹ ہائوس میں دم گھٹ کرجاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے رہائشی محمد طلحہ علی اور دعا زہرہ کیل سیری کے مقام پرنجی گیسٹ ہائوس میں مقیم تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے انچارج نے بتایا کہ رات کو کمرہ گرم رکھنے کیلئے دونوں گیس ہیٹرجلا کرسوگئے۔ صبح دیرتکنہ جاگنے پرگیسٹ ہائوس انتظامیہ نے دروازہ کھولا تو دونوں مردہ پائے گئے۔ لاشیں کراچی روانہ کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں