ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، ASIکی وردی پھاڑ دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منصورآباد کے علاقہ صدیق اکبر ٹائون میں مسلح افراد نے پکڑنے آئی ٹیم پر حملہ کر دیا اور اے ایس آئی کی وردی پھاڑ دی، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منصورآباد کا اے ایس آئی غازی شہزادہ علی حسنین اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے کی کال پر صدیق اکبر ٹائون پہنچا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ارشد اور حسین وغیرہ کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور ہاتھا پائی کے دوران تھانیدار کی شرٹ پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں