ہوائی فائرنگ کرنیوالے کانسٹیبل سمیت3افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں کانسٹیبل سمیت 3افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل زبیر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل زبیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غلام محمد آباد میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلایا۔ ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر 3افراد کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا تو پکڑے جانے والوں میں پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل زبیر بھی شامل تھا اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا تاہم سی پی او نے ہوائی فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں