43

ہوشربا مہنگائی ہماری شکست کی وجہ بنی ‘رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں توقعات سیکم ووٹ ملے پہلی وجہ مہنگائی ہے،جس کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن ہم لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے، دوسری وجہ نواز شریف کی تاخیر سے واپسی نے ن لیگ کی سیاست کو پنجاب میں متاثر نہیں کیا ہم نے اس کو بہت اچھے طریقے سے مینج کیا ،پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر ن لیگ سے اتحاد بنتا ہے تو وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونا چاہئیں اگر ایسا نہیں ہوتا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، ابھی کوئی چیز یقینی نہیں ہے،پیپلز پارٹی کے بغیر اس وقت کوئی بھی حکومت سازی نہیں کرسکتا، ہم نے16 ماہ ن لیگ کو وزارت عظمی کا موقع دیا اب ہمارا حق بنتاہے ہمیں موقع دیں۔دونوں جماعتیں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتیں، بلاول بھٹو کو ہی وزیراعظم ہونا چاہئے، ہمارے لوگوں سے رابطے ہیں بہت جلد کچھ لوگ پیپلز پارٹی کو جوائن کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں