ہول سیل کلاتھ سیکٹر کا 17 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غزہ میں انسانیت کی نسل کشی اور مظالم کے خلاف ہول سیل کلاتھ سیکٹر’وکیلاں والی گلی’ گرے کلاتھ’ جامع گلی’ مندر گلی’ رانا سنٹر’ گوردوارہ گلی’ محمدی مارکیٹ’ مکی مارکیٹ’ مبین صدیق سنٹر’ سرکلر روڈ’ سلطان مارکیٹ’ آمنہ پلازہ’ امین پلازہ و دیگر کپڑے کے کاروباری مراکز نے 17 اپریل جمعرات کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا’ یہ اعلان کپڑے کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوںشیخ محمد فیصل’ ڈاکٹر محمود یوسف’ شیخ آصف’ شیخ یوسف موتی’ سہیل نیاز طور’ شیخ ارسلان اچھی’ شیخ نعیم’ شیخ تنویر’ حاجی گلزار و دیگر نے احتجاجی اجلاس کے دوران کیا’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد فیصل’ ڈاکٹر محمود یوسف’ شیخ آصف’ شیخ یوسف موتی’ سہیل نیاز طور’ شیخ ارسلان اچھی و دیگر مقررین نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے’ ہم اس کی توہین برداشت نہیں کریں گے’ انہوں نے کہا کہ تاجروں پر اب یہ لازم ہو چکا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ اس کے ٹیکسوں سے جو اسلحہ خرید کر اسرائیل مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے اس میں کمی لا سکے اسرائیل کی بربریت نے غزہ میں جس انسانی المیہ کو جنم دیا ہے وہ انتہائی دل دہلانے والا المیہ ہے امت مسلمہ اگر متحد نہ ہوئی تو یہ یہودی ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں گے ندیم عطاری نے کہا کہ دو ارب مسلمان ہو کر 80 لاکھ یہودیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو یہ باعث شرم ہے پوری امت مسلمہ صرف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دے تو معاشی طور پر اسرائیل تباہ ہو جائے گا ‘ مقررین نے کہا کہ 17 اپریل کو ہم مکمل ہڑتال کریں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں