فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے نومنتخب صدر شیخ محمد فیصل’ سرپرست اعلیٰ شیخ یوسف موتی’ چیئرمین شیخ آصف رفیق’ جنرل سیکرٹری شیخ جبران طارق’ وائس چیئرمین شیخ نعیم’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یونس مخی’ نائب صدر شیخ نوید احمد ‘فنانس سیکرٹری عدیل شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا’ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن انچیف میاں ظفر اقبال نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا’ حلف برداری کی تقریب میں FCSTI کے صدر چوہدری شفیق انجم’سابق صدر FCCI رانا محمد سکندراعظم خاں’ چوہدری حبیب گجر’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سابق صدر FCSTIملک محمد اشرف’ سینئر نائب صدر محمد ندیم’ محمد دین’ عادل شہزاد’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی’ نیوانارکلی بازار کے صدر مرزا شہباز’ گرے کلاتھ کے صدر سعید’ ملک اقبال سمیت شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی’ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن انچیف میاں ظفر اقبال ‘ صدر چوہدری شفیق انجم نے ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے نومنتخب عہدیداروں کو اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف لینے پر انہیں مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آپ سب کپڑے کے باروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کروانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیں صرف کریں گے’ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ متحد ہو جائیں’ آنے والے وقت میں حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے’ انہوں نے حکومت سے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور تاجروں پر مزید ٹیکسز لگے تو ان کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا’ خدارا مزید ٹیکس لگانے سے باز رہیں ‘ انہوں نے حکومت کی طرف سے پانچ آئی پی پیز کمپنیوں سے معاہدے منسوخ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اب بجلی کے فی یونٹ میں کم از کم دس روپے کمی آنی چاہئے اور عوام کو اس کے ثمرات پہنچنے چاہئیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے FCCI کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ چوہدری حبیب گجر’ حاجی اسلم بھلی و دیگر مقررین نے کہا کہ تاجر دوست سکیم تاجر مکائو سکیم ہے ہم انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے’ حکومت پہلے ہی مختلف مد میں ہم ہماری جیبوں سے پیسے نکال رہی ہے’ مزید پیسے نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے’ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں پر مت ڈالیں بلکہ جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انہیں تلاش کریں اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں تاکہ حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو سکے’ انجمن تاجران ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے نومنتخب صدر شیخ محمد فیصل نے کہا کہ کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور اپنے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے تاجروں کے مسائل کو حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قائدین کی سرپرستی میں مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز بنیں گے اور ہر حکومتی فورم پر تاجروں کی آواز کو بلند کریں گے’ انہوں نے حکومت سے کہا کہ کاروبار پہلے ہی ناہونے کے برابر ہیں’ چھوٹے تاجر پس چکے ہیں’ یہ لوگ مزید کسی نئے ٹیکس کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں’ ان پر رحم کریں اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں’ حکومت کے ہر اچھے کام پر ہم انہیں مبارکباد دیں گے اور غلط کام پر آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ روکیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قدم پر اپنے سینئر قائدین کی ضرورت ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے ہمارے قائدین ہمارا ساتھ دیں گے۔
ا
18