ہوٹل،ٹی سٹالز مالکان نہر گوگیرہ برانچ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے لگے

جڑانوالہ (نامہ نگار)نہر گوگیرہ برانچ کینال روڈ پر قائم ہوٹلز و ٹی سٹالز مالکان کوڑا کرکٹ تلف کرنے کی بجائے نہر میں پھینک کر صاف پانی کو زہر آلود کرنے کیساتھ ساتھ آبی حیات کی نسل کشی کا بھی سبب بننے لگے،عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے ملوث مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر قائم ہوٹلز و ٹی سٹالز مالکان نے محکمہ انہار کے افسران کی مبینہ آشیر باد سے محکمہ انہار کی سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ جما رکھا ہے ہوٹلز و ٹی سٹالز مالکان اپنا کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کی بجائے نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک رہے ہیں جسکے باعث نہر کا صاف پانی زیر آلود ہونے کیساتھ ساتھ آبی حیات کی نسل کشی کا بھی سبب بن رہا ہے زیر آلود پانی کے استعمال سے شہری جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ہاسنگ کالونی کے باہر قائم نجی ہوٹل میں کام کرنے والا لڑکا کوڑا کرکٹ نہر میں پھینک رہا ہے نہر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی ویڈیو سامنے آنے پر نہر گوگیرہ برانچ کے دونوں اطراف رہائش پذیر میکنوں میں شدید تحفظات پیدا ہو چکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے نہر کی سرکاری اراضی پر ہوٹلز و ٹی سٹالز مالکان نے قبضہ جما رکھا ہے اور ان ہوٹلز و ٹی سٹالز کے مالکان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نہر گوگیرہ برانچ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والے ہوٹلز و ٹی سٹالز مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں