58

ہو شر با مہنگائی ‘ یوٹیلیٹی بلوں میں خوفناک اضافہ’ کل احتجاج ہوگا

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ہو شربا مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد کے تاجروں ‘ صنعتکاروں اور محنت کشوں کا کل شام چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ اور 16اگست کو اسی جگہ پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ گزشتہ روز انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے آفس میں تاجروں’ صنعتکاروں اور محنت کش تنظیموں کے رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت خواجہ شاہد رزاق سکا نے کی جبکہ سٹی کلاتھ بورڈ کے صدر عباس حیدرشیخ ‘ جنرل سیکرٹری امجد عقیل ‘ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری محمود رحمانی ‘لیبر قومی موومنٹ کے صدر بابا لطیف انصاری’ مزدور رہنما اسلم معراج’ تاجر انڈسٹری مزدور اتحاد کے چیئرمین ملک محمد اعظم و دیگر شریک ہوئے۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوشربا مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں خوفناک اضافے کے خلاف کل 8اگست چوک گھنٹہ گھر میں مشترکہ احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا جس میں تاجر تنظیموں کے ساتھ ساتھ صنعتی تنظیموں اورلیبر یونینز کے عہدیداران شریک ہوں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 16اگست چوک گھنٹہ گھرمیں ہی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں