ہٹ دھرم مودی سرکار نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کی جانب سے بھارت پر اضافی 25ٹیرف کے اثرات سامنے آنے لگے، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا، خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں