ہٹ فلمیں دینے کے باوجود زیادہ پذیرائی نہیں ملی’ نصرت بھروچا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ نامور اداکارہ نصرت بھروچا نے کہا ہے کہ ہٹ فلمیں دینے کے باوجود سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہیں پہنچ سکی شوبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہ مجھے نیپو کڈ کہلوانا بالکل پسند نہیں ہے کیونکہ میری اپنی ایک جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کو ہٹ فلمیں دی ہیں، اس کے باوجود جس مقام پر آج سوناکشی سنہا اور شردھا کپور کھڑی ہیں مجھے وہ مقام حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے ہدایت کار بھی ہیں جن سے شردھا اور سوناکشی رابطہ کر سکتی ہیں لیکن میں نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں