2

ہڑپہ شہر میں گندگی کے ڈھیر

ساہیوال (بیورو چیف)ہڑپہ شہر میں گندگی کے ڈھیر صاف ستھرا پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ.پاپوش علاقوں میں ذبح شدہ جانوروں کا گند اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر مقامی آبادی تعفن زدہ علاقوں میں رہنے پر مجبور۔ہر روز کامیاب صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا پرچار کرنے والوں کی ہڑپہ شہر میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے مکمل چشم پوشی۔ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ہڑپہ شہر میں لگے گندگی کے ڈھیروں نے پنجاب بھر میں اربوں روپے کے بجٹ سیجاری صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا پول کھول دیا،تفصیل کے مطابق ہڑپہ شہر کے گلی محلوں اور مین شاہراؤں پر جانوروں کے گوبر اور گندگی کے ڈھیروں نے مقامی آبادیوں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہے جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر جس پر پڑی ذبح شدہ جانوروں کی گندگی اور کوڑا کرکٹ نے صاف ستھرا پنجاب کے جاری پروگرام کی کارکردگی کا پول کھول دیا عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں