”ہیر رانجھا ”گاناعید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا اور عباس جٹ نے عید الفطر کی مناسبت سے نیا ویڈیو گانا ریکارڈ کرا دیا ۔ ” ہیر رانجھا ” کی شاعری ڈاکٹر خاقان حیدر غازی کی ہے ، اس کے میوزک ڈائریکٹر طارق طافو ، ڈائریکٹر پپو سمراٹ جبکہ کوریو گرافر وقاص علی اور ذیشان علی جانو ہیں ۔ اس گانے کو میگھا پروڈکشن آرٹ اینڈ کلچر کے بینر تلے میگھا اسٹو ڈیو یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا جائے گا۔ میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اور عباس جٹ کی کیمسٹری ملتی ہے اس لئے ان کے ساتھ مل کر عید کیلئے خصوصی گانا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ، ” ہیر رانجھا ‘ ‘ گانے کی ریکارڈنگ کیلئے بہت محنت کی گئی ہے اور یہ عید الفطر پر ہمارے پرستاروں کے لئے خصوصی تحفہ ہوگا۔ مجھے قوی امید ہے کہ یہ گانا ”مینوں پار لنگھادے کڑیا وے ”کی طرح کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ ے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں