ہیسن نے رضوان کوغزہ کی حمایت پر ہٹایا،راشد لطیف

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بہت سے شائقین اور ماہرین کے لیے حیران کن رہا کیونکہ رضوان کو کچھ عرصہ قبل ہی بابراعظم سے لے کر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی حال ہی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رضوان کی برطرفی نے پاکستان کرکٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور سابق کرکٹر راشد لطیف نے اس فیصلے کی ذمہ داری ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پر عائد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں