ہیلمٹ نہ پہننے پر کانسٹیبل ضلع بدر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے بغیر ہیلمٹ باوردی پٹرولنگ کانسٹیبل کا تبادلہ آئوٹ آف ڈسٹرکٹ کر دیا۔ کانسٹیبل عبد الرحمن باوردی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔ ہیلمٹ کی بار ہا مرتبہ تاکید کے باوجود ہیلمٹ کا استعمال نہ کیا۔ باوردی پٹرولنگ اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہن کر ڈیپارٹمنٹ کا مزاق اڑایا۔ فوری آئوٹ آف ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کرکے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد مرزا انجم کمال نے کہا کہ قانون کا نفاذ گھر سے شروع کریں تو معاشرہ قانون کا احترام کریگا۔ ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز ملازمین کے موٹر سائیکلز پر نمبر پلیٹ، سائیڈ ویو مرر اور ہیلمٹ لازمی چیک کریں گے۔ آئیندہ ہیلمٹ نہ پہننے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں