فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز 20جنوری سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ ٹریفک حادثات کے دوران اکثر اموات سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور شہری بالخصوص موٹرسائیکل چلانے والے ڈرائیورز دوران سفر ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے اور خدانخواستہ حادثہ کی صورت میں سڑک پر گرنے سے ڈرائیورز کے سر میں چوٹ لگتی ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور شہریوں کو محفوظ سفر کرنے کیلئے اپنی حفاظت کیلئے ہی ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔ جس کیلئے ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال اور اسکی افادیت کیلئے ٹیمیں آگاہی مہم چلا رہی ہیں اور 20جنوری سے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔
39