55

ہیلی کاپٹروں سے بڑا آپریشن منشیات کی 5فیکٹریاں تباہ

کوئٹہ(نامہ نگار)ہیلی کاپٹروں سے ہیوی آپریشن میں پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جانباز اہلکاروں نے منشیات تیار کرنیوالی5 فیکٹریاں تباہ کر دیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس، فوج، لیویز پولیس اور ایف سی کے اہلکار آپریشن میں شامل، 4افراد گرفتار ، اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1000کلو چرس قبضے میں لے لی۔ رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی فصل اور منشیات تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا آغاز 2 روز پہلے قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک فوج، لیویز پولیس اور ایف سی کے اہلکار آپریشن میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں