ہیل فائونڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہیل فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام غریب اورمستحق افرادکیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی لوگوں اورگردونواح کے لوگوں نے شرکت کی کیمپ میں کوالیفائیڈڈاکٹرزکے زیرنگرانی لوگوں کے فری بلڈشوگرٹیسٹ ‘فری بلڈپریشر’فری الٹراسائونڈاورفری ادویات غریب اورمستحق لوگوں میں تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ دیگرموسمی بیماریوں جیسے ملیریا’ڈینگی بخاراورالرجی والے مریضوں کامفت چیک اپ کیاگیااورانکومفت دوائی دی گئی مقامی ایوارڈاین جی اوسے میڈم کرسٹیناپیٹر’پیٹرشہزاد’راستہ نیٹ ورک سے فاروق شہزاد’رانااعجازاحمد’پی ڈی ایف سے مس ریحانہ امجد’اورمس زم زم ماریہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرفیڈرل گورنمنٹ نے شرکت کی اورکیمپ کاوزٹ کیاڈاکٹرزاورعملے سے بات چیت کی سرکاری اورنجی اداروں کے عہدیداروں نے ہیل فائونڈیشن کے CEOشہبازگل ‘وائس چیئرپرسن مسزلبنیٰ شہبازکواس منعظم کمیپ کیلئے شاباش دی اورانکومبارکباددی اوراپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں