ہیمبرگ اوپن ٹینس آندرے روبلوف مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

ہیمبرگ(سپورٹس نیوز)روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ آندرے روبلوف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔آندرے روبلوف نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو شکست دی۔ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں