ہینڈ فری لگائے ٹریک پر بیٹھا نوجوان ٹرین تلے آکر کچلا گیا

مریدکے( نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثات میں طالبعلم سمیت تین نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے مطابق آبادی رحمانپورہ کا رہائشی بی اے کا طالبعلم علی رضا جی ٹی روڈ مجاہد چوک کے قریب اپنی موٹر سائیکل سے گر کر ٹرک کی زد میں آکر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،اسی طرح گوجرانوالہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار ذوالفقار کھوڑی کے قریب ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔مریدکے ٹائون کا نوجوان زین جوکہ کانوں میں ہینڈ فری لگائے ریلوے لائن پر بیٹھا تھا ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے تینوں نوجوانوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں