چنیوٹ(نامہ نگار)ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 187واں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس صدر ادارہ شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ ڈاکٹر خالد یاسین چوہدری محمد اقبال شورش آزاد ذیشان مغل ناصر تمیمی اللہ دتہ آہیر شیخ جہانگیر احسان الہی حسرت ودیگر ممبران نے شرکت کی معروف نبض شناس حکیم محمد اکمل مغل نے بذریعہ نبض تشخیص کرکے مریضوں کو ادویات تجویز کیں ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کی جانب سے ایک ایک ماہ کی ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی گئیں آخر میں ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر اظہار افسوس کیا گیا اور ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
45