85

ہیومن رائٹس موومنٹ کمالیہ کے صدر کی سالگرہ تقریب

کمالیہ(نامہ نگار) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کمالیہ کے صدر رانا اسامہ علی قادری کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا میاں محمد منظور اللطیف قمر قادری اور مذہبی رہنما علامہ صادق سیالوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی معروف سیاسی سماجی شخصیات کے ہمراہ دوست احباب نے رانا اسامہ علی قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس تقریب میں پیر میاں محمد منظور اللطیف قمر قادری نے کیک کاٹنے کے بعد صحت وتندرستی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی ملک و قوم کی سلامتی اور فلسطین کی مظلوم عوام کیلئے دعا مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں