2

یاسر حسین اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر سخت برہم

کراچی (شوبز نیوز) اداکار یاسر حسین کو اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کی پوسٹ پر رد عمل دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔یاسر حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پر رد عمل دیا تھا۔اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوبر کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے۔اداکار نے مذکورہ خبر کے اسکرین شاٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے، اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔یاسر حسین کی جانب سے جھوٹی خبر پر دیا گیا رد عمل وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو قدرے سخت جواب دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کے حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا بری بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں