یاسر حسین کا اقرا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔اقرا عزیز موجودہ نسل کی سب سے بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں وہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور ہر کردار بخوبی ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔اداکارہ نے اپنے کیریئر میں بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں اور ان کے پرستار پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر اور اپنی خاندانی زندگی کو کس طرح خوبصورتی سے متوازن رکھا ہے۔ان کی شادی اداکار/ ہدایت کار یاسر حسین کے ساتھ ہوئی۔ ان کا بیٹا کبیر حسین ہے جبکہ وہ اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔اقرا عزیز کی سالگرہ ہے اور ان کے شوہر یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں