87

یشسوی جیسوال نے برینڈن میکولم کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے اوپنر بیٹر یشسوی جیسوال نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم کا ریکارڈ توڑ دیا۔پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی جس کے بعد کینگروز کی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 104 رنز پر آل آٹ ہوگئی۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنالیے ہیں، یشسوی جیسوال 90 اور کے ایل راہول 62 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 218 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔یشسوی جیسوال نے 90 رنز کی ناٹ آٹ اننگز میں دو چھکے لگائے وہ آسٹریلیا میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کی جانب گامزن ہیں۔اوپنر بیٹر کے 2024 میں لگائے گئے چھکوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں