53

یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر خودکش ڈرون حملہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر خودکش ڈرون حملے کیے اور ڈرون داغنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔یمنی حوثی گروپ نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی اہداف کی طرف مسلح ڈرونز فائر کیے ہیں ۔حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی ساری نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرونز کی ایک کھیپ گزشتہ گھنٹوں میں حساس اسرائیلی اہداف پر فائر کی گئی۔اسرائیل میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر نقل و حرکت روک دی گئی ہے، لیکن اس حملے کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے۔یحیی ساری نے کہا کہ یہ گروپ فلسطینیوں کی حمایت میں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک مزید فوجی کارروائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں