ینگ والا،معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ زرعی یونیورسٹی کے عقب میں واقع ینگ والا میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے گھر سے بلا کر نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق زرعی یونیورسٹی ینگ والا کے رہائشی غضنفر علی نے بتایا کہ اس کے بھتیجے فلک شیر کی مبینہ طور پر غلام محمد آباد کے ملزمان زاہد’ ارشد وغیرہ کے ساتھ عداوت بازی چل رہی تھی، گزشتہ روز ملزمان زاہد’ ارشد وغیرہ اس کے گھر آئے اور بہانے سے اسکے بھتیجے کو باہر بلایا اور باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہونے پر فائرنگ کر کے فلک شیر کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں