53

یوتھ فار بھوآنہ کی خواتین کونسل فلاحی کاموں کیلئے سرگرم

چنیوٹ(نامہ نگار)یوتھ فار بھوآنہ کی خواتین کونسل کی جانب سے خواتین میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیاگیا۔مہم کے تحت پہلی سرگرمی پنک ٹی پارٹی نجی کمپیوٹر کالج میں رکھی گئی جس میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر سعدیہ انور،ڈاکٹر رافعہ ملک،محترمہ کشور عابدہ،محترمہ عالیہ اعجاز، محترمہ نمرہ پروین،لیڈ خواتین کونسل یوتھ فار بھوآنہ اور بانی یوتھ فار فاربھوآنہ محترم رائے احمد رضا طاہرتھے پنک ٹی پارٹی میں خواتین ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی پنک ٹی پارٹی کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسولۖ سے کیا گیا۔نمرہ پروین نے یوتھ فار بھوآنہ کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس مہم کو موثربنانے پر زور دیاپارٹی میں ڈاکٹر رافعہ ملک اور ڈاکٹر سعدیہ انور نے چھاتی کے کینسر کی وجوہات،علامات،تشخیص اور علاج کی مکمل معلومات فراہم کی اور خواتین کے سو الات کے جوابات بھی دیئے ڈاکٹر سعدیہ انورنے یوتھ فار بھوآنہ کے پروجیکٹس کو سراہا اور مسرت کا اظہار کیا کہ مجھے خوشی ہے بھوآنہ میں بھی ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود ہے جو یوتھ کو اورخواتین کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لاتاہے پنک ٹی پارٹی کے آخر پر بانی یوتھ فار بھوآنہ رائے احمد رضا طاہر نے خطاب کیا اور مہم کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں