یوتھ فٹ بال ناروے کپ 2026 پاکستان کی 3ٹیمیں حصہ لیں گی

اوسلو(سپورٹس نیوز)دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026 میں پاکستان سے تین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان میں ناروے کا سفارت خانہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ویزوں کا فیصلہ کرے گا۔26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کھیلے جانے والے ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ان مقابلوں کے لیے اوسلو کے 90 میدان مختص کیے گئے ہیںرنراپ ٹیم بیٹر فیوچرپاکستان فٹبال کلب رواں سال سیون اے سائیڈ گرلز انڈر 15 مقابلوں میں بھی شرکت کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کیلئے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنا منٹ میں ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو1 کروڑ 83 لاکھ کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کردیا ہے جبکہ لیاری ہی سے تعلق رکھنے والے بیٹر فیوچرپاکستان فٹ بال کلب کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے بھی جمعہ کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت سے مالی اعانت کی اپیل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں