یوراج سنگھ ٹی10 ٹینس بال کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

دبئی (سپورٹس نیوز) ٹینس بال کرکٹ پریمیئر لیگ (ٹی بی سی پی ایل 10) نے اپنے افتتاحی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس میں8فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی جو 26 مئی سے 5 جون 2025 تک شیڈول ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سونی اسپورٹس نیٹ ورک سے نشر کیا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں 31 لیگ میچز کھیلے جائیں گے پیشہ ورانہ ٹینس بال کرکٹ کے جوش و خروش کو عالمی سطح پر لائیں گے۔ لیگ افتتاحی ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 5 اور 6 مئی2025ء کو ہوگا 8 فرنچائزز ٹرائلز کے ذریعے منتخب کردہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے پول سے اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔یوراج سنگھ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان لیگ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں