یورپیئن ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ جولائی 2025 کو شروع ہو گی

ڈبلن(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے منظور شدہ یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں سال جولائی میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ(ای ٹی پی ایل) براعظم میں ایک نیا فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے منتظمین نے ٹی ٹونٹی لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے بارے باضابطہ اعلان کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے منظور شدہ 6 ٹیموں پر مشتمل 33 میچوں کا یہ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔ای ٹی پی ای لیگ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک منفرد شراکت داری کے ساتھ ہوگی ، جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ ہر فرنچائز ٹیم میںدوغیر ملکی اور8ڈومیسٹک کھلاڑی ہوں گیجبکہ ایک یورپی ملک کی نمائندگی کرنے والا کھلاڑی ہوگا، جو مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کی پرورش پر مضبوط توجہ کو یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں