یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کیلئے متحرک

پیرس/روم(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر گاہ کیلئے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 28فروری سے جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ۔حکام کے مطابق کوئی ضمانت نہیں کہ فرانس اور اٹلی کے تہران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھیں گے یا ایران بات کرنے پر آمادہ ہوگا۔ شبہ ہے کہ ایران تیل، گیس کی قیمتیں بڑھا کر ٹرمپ پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ براہ راست ایران سے آبنائے ہرمز تک رسائی کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں