30

یورپی ممالک سے درآمدات کم ‘ برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے9ماہ میں جرمنی، اٹلی، سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کا اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 49 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جرمنی،اٹلی،سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.241 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 15.39 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.942 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں جنوبی یورپ کو پاکستانی برآمدات کاحجم 249.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 246.35 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 285.11 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں جنوبی یورپ کے خطہ کوملکی برآمدات کاحجم 2.736 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 656.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 975.84 ملین ڈالرتھا۔مارچ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 61.49 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوفروری میں 64.04 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 119.22 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر1.208 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں