یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشویش کااظہار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزرا خارجہ سے گفتگو میں انہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو تشویشناک قرار دیا اوردونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کیلئے بھی سود مند نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں