44

یورپ جانے کے خواہشمندپاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں اٹلی کے سفیر آندرے فریریاس نے کہا ہے کہ اٹلی نے گزشتہ سال15ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے، اس سال مزید ویزے جاری کریں گے ۔ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران، فیرریز نے انکشاف کیا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نے22ء میں پاکستان کو 1 بلین یورو منتقل کیے۔اطالوی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں اس سال اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 220 ملین آبادی اطالوی اشیا کی ایک اہم مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے۔سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی طرح اٹلی بھی توانائی کے بحران سے دوچار ہے اور دونوں ممالک سبز توانائی کے ذرائع کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ رہے ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے، فیرریز نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے شہری سیاحت کے مقاصد کے لیے کثرت سے سفر کریں۔ یادرہے پاکستان اور اٹلی میں کے مشترکہ اہداف میں اقتصادی تعاون میں اضافہ، توانائی میں اصلاحات کی کوششیں اور سیاحت کے فروغ میں مشترکہ دلچسپی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں