48

یوریا کھاد کامقررہ نرخوں پر حصول کسانوں کیلئے خواب بن گیا

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)یوریا کھاد کا مقررہ نرخوں پر حصول کسان کیلئے خواب بن گیا ‘ محکمہ زراعت کی جانب سے کھاد مافیا کو کسا نوں کو لو ٹنے کی پوری آزادی ٹریڈنگ کے نام پر بلیک مار کیٹنگ کو تحفظ’منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آ با د میں کھاد کی بلیک میں فروخت کھلے عام جاری ہے بییار ومدد گا ر کسان اور زمیندار اس کھاد مافیا ہاتھوں لٹنے پر مجبو ر ہیں یو ر یا کا ریٹ 2440 روپے جبکہ فروخت 3200میں کی رہی ہے محمد یو سف ، ذ و ا لفقا ر علی ، محمد جاوید ، سمیت دیگر کسا نو ں اور ز میند ا ر و ں کا کہنا ہے کہ فصلوں پر اخرا جا ت پورے کرنا پہلے ہی مشکل ہو رہا ہے کھاد بلیک میں خر یدنے سے اخرا جات میں مزید اضافہ ہو جا تا ہے مہنگی کھاد کی خرید پر شکا یا ت کرنے پر افسر ا ن کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ڈیلرز کھاد کمپنیوں کی بجا ئے اوپن مارکیٹ سے ٹریڈ کر رہے ہیں اس لئے انکے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں