یوم تحفظ رسالت منانا ایمان کا تقاضا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور جنرل سیکرٹری علما مشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے یوم تحفظ ناموس رسالت کے موقع پر کہا کہ یوم تحفظ ناموس رسالت منانا ہما ر ے ایمان کا تقاضا ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس ہر مسلمان کے ایمان کا بنیاد ی حصہ ہے اور اس کے تحفظ کیلئے جد و جہد کرنا ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تمام طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نبی خاتم النبیین کے سچے امتی ہونے کا ثبوت دیں اپنے ایمان اور حضور پاک سے عشق و محبت کا اظہار کریں ، تحفظ ناموس رسالت کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے ۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ یوم تحفظ ناموس رسالت کے موقع پر نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفت رحمت کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں کے تمام شہروں میں سیمنارز اور کانفرنسز منعقد کی گئیں ، جید علما اکرام نے جمعتہ المبارک کے خطبا نے روشنی ڈالی جس پر ہم تمام علما کرام کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وزارت مذہبی امور و حکومت پاکستان کی اپیل پر گزشتہ روز 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں