یوم شہادت علی کے موقع پر صفدر آباد میں کل محفل ہو گی

صفدرآباد(نامہ نگار)یوم شہادت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے موقع پر مرکزی زینت المساجدجامع مسجد قیوم ریلوے روڈ صفدرآبادمیں مورخہ21 مارچ2025 ء بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عصر سالانہ محفل پاک زیر نگرانی علامہ ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم منعقد ہو رہی ہے۔پروگرام کے مطابق تلاوت،نعت رسول مقبولۖ،شان علی علیہ السلام،درود و سلام اور افطاری کا اہتمام ہو گا۔صاحبزادہ محمد بلال مغل کریمی،عبد الکریم مغل کریمی اور میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف محفل پاک میںشرکت فرمائین گے۔علامہ ڈاکٹر نجیب الرحمٰن خطیب جامع مسجد ریلوے اسٹیشن کا خصوصی خطاب ہو گا۔اہل اسلام سے استدعا ہے کہ محفل پاک میںجوق در جوق شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں