کمالیہ ( نامہ نگار ) کمالیہ صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کمالیہ کے تمام تر اداروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ان ایام میں پولیس انتظامیہ، میونسپل کمیٹی کمالیہ، فیسکو واپڈا کمالیہ، ریسکیو 1122 کمالیہ، پیرا میڈیکل اسٹاف، سول ڈیفنس سمیت دیگر تمام اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے شہر میں امن و امان، سیکیورٹی، صفائی و ستھرائی، بجلی کی فراہمی اور کسی بھی قسم کی ریسکیو کیلئے ہمہ وقت تیار رہے اور اپنا فریضہ خوبصورتی سے انجام دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے مکاتب فلر، علماء کرام اور سماجی شخصیات نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جس پر ان سب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کمالیہ ایک پر امن شہر ہے اور یہاں کے تمام لوگ نہایت پر امن اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا خیال رکھتے ہوئے ہمیشہ اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
42