فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔فیصل آباد’ لاہور’ اسلام آباد، راولپنڈی’پشاور سمیت ملک بھر میں یوم علی کے جلوس برآمد’ مجالس کا انعقاد’جلوسوںکے راستوں’مجالس کے مقامات اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات’مساجد میں یوم حضرت علی کے سلسلہ میں محافل کا انعقاد’حضرت علی کی شہادت کے موضوع پر علماء کا خطاب اور آپ کی شان اور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی۔
