94

یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا (اداریہ)

ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ میں شاندار عسکری مظاہرے کئے گئے مسلح افواج کے پیدل دستوں’ ٹینکوں’ میزائلوں’ مشینی دستوں’ ایف16 اور جے ایف تھنڈر’ جے10سی اور میراج طیاروں اور شیر دل فارمیشن کا دلکش مظاہرہ’ فری فال میں سفائی ڈائیورز کی لینڈنگ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی پرچم پیش کیا گیا، کسی دہشت گرد گروپ کو برداشت نہیں کریں گے صدر مملکت کا خطاب صدر زرداری نے کہا تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو فاشسٹ حکمرانوں کے ظلم کا سامنا ہے، ملکی سالمیت اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پریڈ میں ایس ایس جی کمانڈوز نے میدان لوٹ لیا’ 23مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان مہمان خصوصی تھے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامتی سے ہوا ملک بھر میں فجر کی نماز میں وطن عزیز کی سلامتی’ استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شکرپڑیاں میں ہونے والی مسلح افواج کی شاندار پریڈ میں صدر مملکت’ وزیراعظم’ آرمی چیف سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی وفاقی وزراء ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیر ملکی سفیروں نے بھی تقریب میں شرکت کی پاک فوج کے مختلف یونٹوں نے سلامی پیش کی دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی جدید الخالد ٹینک’ غوری ون’ غوری ٹو میزائل’ شاہین میزائل’ جدید راڈار سسٹم دفاعی نظام ڈرون کا مارچ پاسٹ کیا گیا صدر مملکت نے پریڈ کی سلامی لی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارے قومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے ہمیں قومی اتفاق کے ساتھ مؤثر حکمت عملی’ دانشمندانہ انتظام’ صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ قوم مایوس نہ ہو ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں،، 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ اور دفاعی سازوسامان کی نمائش سے ہماری عسکری تیاریوں کا اندازہ ہوتا ہے اس تقریب سے پاکستان کے ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا میں یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی تیاریوں سے غافل نہیں اور دشمنان پاکستان کسی بھول میں نہ رہیں اور پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھیں صدر مملکت وزیراعظم اور عسکری قیادت نے عزم صمیم کیا ہے کہ ملکی سالمیت اور علاقائی سالمیت پر ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، دہشت گردوں یا کسی اور گروپ کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ملک کی معاشی صورتحال کو سنبھالا دینا اشد ضروری ہے اس حوالے سے (SIFC) کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اس پلیٹ فارم سے عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں جو خوش آئند ہے صدر اور وزیراعظم ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے سرمایہ کاری کیلئے بھی ضروری اقدامات پر زور دے رہے ہیں اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی’ استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے کام کریں،، یوم مارچ کا تقاضہ ہے کہ ہم تعمیر وترقی کیلئے آج بھی تحریک پاکستان والا جذبہ پیدا کریں اور ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کے شانہ بشانہ کام کریں ملک ہے تو ہم ہیں اگر ہم صدق دل سے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کریں گے تو خوشحالی کی منزل ضرور پا لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں