فیصل آباد( پ ر) ڈویژنل جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹریڈرزونگ فیصل آباد و نامزدامیدوارایم پی اے پی پی 111ملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یونان میں پاکستانی نوجوانوں کی بے رحم موت پر یونا ن حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،انسانیت کے علمبرداروں نے جس طرح انسانیت کی تذلیل کی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ یونان سے ہر پاکستانی کا دکھ خون کے آنسو رو رہا ہے ہماری حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مائوں کی گودیں اجڑ گئی ہیں ،وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلانے کی دعویدار حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہیں ،نوجوان نسل بے روزگار ی کا شکار ہیں اگر انکو بہتر روزگار ملتا تو آج یہ نوجوان ملک کو چھوڑ کر نہ جاتے ،نوجوان اپنی آنکھوں میں بہتر مستقبل کا خواب سجائے موت کی آغوش میں چلے گئے ،اتنے بڑے سانحہ پر حکومت کو چاہیے کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائیں ،جن افسران کی ڈیوٹی کے دوران نوجوانوں نے سرحدیں عبور کی ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
27