39

یونان’ کشتی حادثے میں ہلاک مزید دو افراد کی لاشیں مل گئیں

یونان (مانیٹرنگ ڈیسک)یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے مزید دو افراد کی لاشیں مل گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں اموات کی تعداد80ہوگئی، جبکہ104کو بچا لیا گیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں400سے750 مسافر سوار تھے’5روز گزر جانے پر لاپتہ مسافروں کے زندہ ملنے کی امید معدوم ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یونان میں گرفتار 9 مشتبہ انسانی اسمگلروں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار کیے گئے انسانی اسمگلروں کا تعلق مصر سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں