یونس خان موسیقی کے بھی کپتان نکلے’ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

ہیوسٹن (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو بھی سب نے خوب سراہا ہے۔ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹرز ان دنوں ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں