یونین کونسل بچیانوالی کا گاؤں نیزہ جو دھیکا مسائل کا گڑھ بن گیا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)تحصیل منچن آباد کی یونین کونسل نمبر 2بچیانوالی کے گاں نیزہ جو دھیکا میں اس وقت حالات انتہائی بدتر ہیں گائوں کی مرکزی سڑک اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ عام ہے گندگی کے ڈھیر جا بجا لگے ہوئے اور گلیو ں میں موجود ان گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیرو ں میں پھیلا ہوا پانی مکینوں کے شدید بدبو تعفن اور مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے مافیا نے گلیوں میں کھلے عام غیرقانونی تھڑے بنا کر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں مقامی افراد کے مطابق تجاوزات مافیا نے ستھرا پنجاب کے عملے سے جھگڑا کیا اور انہیں بھگا دیا جس کے بعد کئی مہینے گزر گئے دوبارہ ستھرا پنجاب کا عملہ صفائی کے لئے نہ آیا اہل علاقہ کے مطابق گاں کی صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کے سپروائزر را دلدار اسلم سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ جب تک اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد آرڈر نہیں کرتے ہم یہاں کی صفائی نہیں کریں گے جبکہ دوسری جانب یونین کونسل نمبر 2 بچیانوالی کے سیکرٹری یونین کونسل صبح صادق بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہیں وہ بھی حالات کے برعکس جعلی فوٹو سیشن کر کے سب اچھا کی رپورٹ افسر۔ کو کر رہے ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن اباد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر یونین کونسل بچیانوالی کے گاں نیزہ جودھیکا کے حالات کی بہتری کے لئے فوری اقدامات عمل میں جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں