یونین کونسل دفاتر میں پیدائش و اموات اندراج کی منہ مانگی فیسیں وصول

جڑانوالہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ دفاتر میں عملہ پیدائش اندراج اور اموات سرٹیفکیٹ کے اجرا کی مبینہ طور پر منہ مانگی فیسیں وصول کرنے لگا،شہریوں کا کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث یونین کونسل کے دفاتر میں عملہ پیدائش اندراج اور اموات سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے مبینہ طور پر منہ مانگی فیسیں وصول کرنے لگا ہے عملہ سرکاری فیس سے کئی گنا زیادہ پیسے وصول کرکے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر رہا ہے بچے کی پیدائش پر نام کا اندراج و پھر اموات کا سرٹیفیکیٹ من مرضی کی فیس وصول کی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ میں جب بھی بچے کا اندراج یا پھر کسی قسم کا سرٹیفیکیٹ لینے جائیں تو وہاں پر موجود عملہ سرکاری فیس کی بجائے طور پر من مرضی کے پیسے وصول کرتا ہے اگر من مرضی کے پیسے نہ دئیے جائیں تو کام کرنے کی بجائے روزانہ چکر لگواتا ہے کوئی روکنے والا نہیں ہے شکایات کے باوجود افسران نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے شہریوں نے کمشنر فیصل آباد مریم خاں سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کروا کر منہ مانگی فیسیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو گورنمنٹ فیس کے مطابق تمام سرٹیفکیٹ مہیا ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں