یونین کونسل کے دفاتر کو عوامی خدمت مرکزبنانا ترجیح ہے،ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ محمد سرور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے احکامات پر ڈائریکٹر لوکل گور نمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد سرور نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد اکرم کے ہمراہ تحصیل صدر کی یونین کونسل 140کا دورہ کیا اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت شہریوں کی رجسٹریشن کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لوکل گو ر نمنٹ نے ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تیزرفتار اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے حاضری اور یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے صفائی کا معیار بھی دیکھا اور کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں جبکہ درخواست گزاروں کو برتھ،ڈیتھ،میرج،طلاق کے سرٹیفکیٹس کے اجرا میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلز کے دفاتر کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے دفاتر بنانا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں