45

یونین کونسل 40شمس آباد میں ستھرا پنجاب مہم کاآغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یونین کونسل 40 شمس آباد فیصل آباد میں صاف ستھرا پنجاب مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں یونین کونسل دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت سیکرٹری یونین کونسل طارق محمود خان نے کی اس موقع پر محکمہ صحت کے ویکسینیٹر ڈاکٹر محمد ارسلان محکمہ لائف سٹاک کے ڈاکٹر عمران محمود محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ محمد عمران مرکز البدر قاری محمد عمران حاجی ذوالفقار بیگ محترمہ شمیم اختر سابق کونسلر نسیم اختر سابق وائس چیئرمین احسن رمضان حافظ محمد بلال چوہدری محمد انور طارق محمود قادری مرزا سیف اللہ میاں طارق حمید محمود ملک سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں مہم کو سراہا اور کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ماہانہ صفائی مہم کا آغاز کیا ہے اسلام میں صفائی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں