فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوجوان طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی تعلیمی، تخلیقی اور عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کلیدی کردار اداکررہی ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ یونیورسٹی کی Rehabilitationسوسائٹی کی طرف سے Rehabانوویشن ۔25کے سلسلہ میں تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اس مادر علمی سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی تعلیمی، تکنیکی، تخلیقی اور عملی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے جدید علوم کو جس مہارت سے استعمال کرتے ہوئے نئی ایجادات تیار کی ہیں وہ اُن کی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے کام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے Rehabilitationکے شعبہ میں انقلابی ٹیکنالوجیز متعارف کر ا رہی ہیں جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ پورا معاشرہ بھی فیض یاب ہوگا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے شعبہ Rehabilitationسائنسز کی طالبات نے جدید علوم کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی اعلیٰ اور تخلیقی ایجادات متعارف کرائی ہیں جن سے معذور افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دوسروں پر انحصار کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل اس ایونٹ کا افتتاح فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے انڈسٹری اکیڈیمیا لینکجز بارے چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر حبیب اسلم گابا کے ہمراہ کیا جبکہ اس موقع پر چیمبر کے سیکرٹری جنرل محمد ایوب، ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک اور رجسٹرار ڈاکٹر زاہد ہ مقبول بھی موجود تھیں۔ تمام شرکا نے طالبات کے تخلیقی رجحانات اور اُن کو مزید جلا بخشنے کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔
3