68

یونیورسٹی آف کمالیہ کا آغاز ایک تاریخی اعزاز ہے

کمالیہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف کمالیہ کا باقاعدہ آغاز علاقہ کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے ۔ یونیورسٹی کے قیام پر طلبا و طالبات کی جانب سے غیر معمولی رسپانس ملا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بچوں نے داخلے کے لیے درخواستیں دی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کمالیہ کے عوام اعلی تعلیم کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ پر یس کلب کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ کمالیہ کے بچوں کو اعلی تعلیم کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے ۔ انہوں نے ان مخیر حضرات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپس فراہم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں